جعلی شناختی کارڈ بنانے میں نادرا ملازمین ملوث، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل۔


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں جعلی شناختی کارڈ بنانے میں نادرا ملازمین میں کون کون ملوث ہیں؟ داخلی انکوائری کا تیس فیصد کام مکمل کرلیا گیا جبکہ شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے غیرقانونی اجرائ کی تحقیقات کےلئے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔نادارا حکام کے مطابق داخلی انکوائری میں ذمہ داران کو ملازمت سے برطرفی سمیت دیگر بڑی سزائیں دی جارہی ہیں، محکمانہ احتساب اور انکوائری کا نظام بھی مضبوط بنایا گیا جس کے ذریعے 18 ہزار سے زائد غیر قانونی شناختی کارڈز کی نشاندہی اور تنسیخ کی جا چکی ہے۔حکام کے مطابق نئے اقدامات بھی متعارف کروائے گئے ہیں، پروسیسنگ کے دوران والدین اور خونی رشتہ داروں کی بائیو میٹرک تصدیق کی جارہی ہے، ایس ایم ایس کے ذریعے خاندان کے سربراہ کو مطلع کیا جارہا ہے، نادرا حکام کے مطابق ان اقدامات کی بدولت غیرقانونی شناختی کارڈ کے اجرائ اور اس سے لاحق خطرات کی نشاندہی اور ان پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں شک کی بنیاد پر ایک لاکھ شناختی کارڈز بلاک کردئیے۔ گزشتہ روز نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق شک کی بنیاد پر نادرا نے بلوچستان میں 40 ہزار جبکہ ملک بھر میں ایک لاکھ شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

7 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

15 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

32 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

35 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

47 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

58 mins ago