رشمیکا مندانا نے اپنی غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کا اُن کی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔
رشمیکا مندانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ “مجھے اپنی غیراخلاقی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو کے بارے میں بات کرنے پر بہت زیادہ تکلیف ہورہی ہے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “یہ انتہائی خوفناک ہے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ہم میں سے ہر ایک کے لیے خطرناک ہے جو آج ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کی وجہ سے اس طرح کے نقصان کا شکار ہے”۔
اُنہوں نے کہا کہ “آج ایک خاتون اور ایک اداکارہ کے طور پر، میں اپنے اُن تمام دوستوں، اہلخانہ اور مداحوں کی شُکرگزار ہوں جو میرے محافظ ہیں اور جنہوں نے سچ سے پردہ اُٹھایا”۔
رشمیکا مندانا نے کہا کہ “اگر یہ میرے ساتھ اُس وقت ہوا ہوتا جب میں اسکول یا کالج میں زیرِ تعلیم تھی تو میں اس واقعے سے کیسے نمٹتی، میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ اُس وقت خود کو کیسے بےگناہ ثابت کرتی”۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ “اس سے پہلے کہ مزید لوگوں کی ساکھ کو نقصان پہنچے، ہمیں بطورِ کمیونٹی فوری طور پر اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے”۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک غیراخلاقی ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک خاتون نازیبا لباس میں ملبوس لِفٹ میں داخل ہوئی، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کا چہرہ ایڈیٹنگ کرکے فلم “پشپا” کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کے چہرے سے بدل دیا گیا تھا۔
یہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، کئی سوشل میڈیا صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو جعلی ہے، صارفین نے نشاندہی کی کہ اصل ویڈیو میں خاتون زارا پٹیل تھیں، جوکہ ایک بھارتی نژاد برطانوی خاتون ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

Recent Posts

اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) انسانی حقوق کی وکالت کرنے والے وکلا کی تنظیم لاء اینڈ پالیسی…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن خواجہ سراؤں کے حملے میں زخمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات (ترجمان) رؤف حسن پر اسلام…

2 hours ago

ایف بی آر کی ملی بھگت سے 36 ارب سے زائد کا ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس چوری…

2 hours ago

سنگاپور ایئرلائن طیارے میں شدید جھٹکوں سے1 مسافر ہلاک اور 30 زخمی

لندن(قدرت روزنامہ) لندن سے سنگاپور جانے والا مسافر بردار طیارہ فضا میں ہچکولے کھانے لگا…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیوں پر کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں خامیاں…

2 hours ago

خود پر کتاب لکھنے کی اجازت نہیں دوں گا، سلمان خان

دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اپنی بھانجی علیزے اگنی…

3 hours ago