اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا گیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیئے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو تھریٹ الرٹ کا بتانے والے 5
ممالک اس وقت کہاں تھے جب سیکیورٹی ماہرین دورہ کررہے تھے۔انہوں نے کہا تھا کہ 4 دن سے ٹیم پریکٹس کر رہی تھی، اتنی نیوزی لینڈ کے پاس فورسز نہیں ہیں جتنی انہیں سیکیورٹی دی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں، ایک دن آئے گا جب ساری ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے آئیں گی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 15نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ شہر میںسردی میں اضافے کے ساتھ گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سراٹھانے…
دکی(قدرت روزنامہ)دکی شہر میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند لاکھوں صارفین پریشان ہے دکی موبائل انٹرنیٹ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں نیشنل پارٹی کے بیان کو کھسیانی بلی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ بار ایسوسی…