پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، سیاست میں اس کا مقام ہے، شاہد خاقان عباسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الیکشن کا قائل نہیں ہوں، یہ الیکشن کسی کو کچھ نہیں دے گا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے اور سیاست میں اس کا مقام ہے۔
کراچی میں نیب کورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب اور پاکستان دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔نیب کے ہوتے ہوئے حکومت کا نظام نہیں چل سکتا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ واحد ادارہ ہے جس کا مقصد صرف سیاستدانوں کا احتساب کرنا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں جس پر نیب کا کیس بن گیا وہ بڑا مجرم ہے۔ نگران حکومت ہی کوئی فیصلہ کرلے کہ نیب کے ادارے کا کیا کرنا ہے؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف ایک جماعت کے پاس نہیں۔ ملک میں انتشار ہے، راستے کا تعین نہ کیا تو مشکلات بڑھیں گی۔ یہ الیکشن کسی کو کچھ نہیں دے گا، جو جماعتیں اِنتخاب لڑیں گی، سب اقتدار میں رہ چکی ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سیاسی رہنما ہیں اور سیاست دانوں کی آپس میں ملاقاتیں ہونا اچھی بات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں رہی، اپوزیشن میں بیٹھے نہیں لیکن بڑی جماعت تھی، پی ٹی آئی کا سیاست میں ایک رول ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، کسی مشاورت میں شامل نہیں ہوتا، میری دعا ہے الیکشن صاف و شفاف ہوں گے۔ میرا نوازشریف سے ذاتی تعلق، عزت کا رشتہ برقرار رہے گا۔’

Recent Posts

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

9 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

12 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

21 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

33 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

39 mins ago

سعودی ولی عہد نے کس شعبے میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کی پیشکش کی ہے؟ شہبازشریف نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو…

40 mins ago