اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی کے لاہور میں واقع گھر پر پولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔ چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کے گھر کے باہر کھڑی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی، کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پراپنے پیغام میں پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا کہ پرسوں کی ناکام کارروائی کے بعد آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کو میرے خالو طاہر صادق نہیں ملے، گھر پر صرف خواتین موجود تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر توجہ دے۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی اینٹی کرپشن مقدمے میں جیل میں ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…