لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) رمیز راجہ نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیریز کیلئے نیوٹرل وینیو پر نہیں جائے گا، ہم ایشیائی بلاک بنائیں گے ۔
ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ صورتحال اچھی نہیں ،ہمارے لئے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ بغیر کچھ شیئر کئے دورہ ختم کر دیا جائے ، پاکستان کرکٹ پر دباؤ ہے مگر ہم سیریز کیلئے نیوٹرل مقام پر نہیں جائیں گے ، یہ ہمارے لئے ایک مصروف ترین کرکٹ سیزن تھا ،ہمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہونا چاہئے ، ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے ، ہمارے لئے اب تک سبق ہی سبق ہے،ہم نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس لانے کے لیے بہت محنت کی لیکن اس قدر نہیں کی گئی، پتہ چل رہا ہے کون دوست ہے اور کون ساتھ کھڑا ہے ۔
رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈکی ٹیم سکیورٹی تھریٹ کا بتائے بغیر چلی گئی ، یہ سب ہمارے ہاں ایک مائنڈ سیٹ کے ساتھ آتے ہیں ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ چیف سے بات کی اور انہیں پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کیا۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…