خوشخبری، واٹس ایپ نے ہیکنگ کا راستہ روکتے ہوئے شاندار فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

نیویارک (قدرت روزنامہ) واٹس ایپ میں فون نمبر کے ساتھ ساتھ ای میل کے ذریعے اکاؤنٹس میں لاگ ان ہونے کا فیچر متعارف کرایا جارہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ابھی یہ فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اس نئے فیچر سے صارفین ای میل ایڈریس کو واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کر سکیں گے۔یہ فیچر ایس ایم ایس ویری فکیشن کی جگہ نہیں لے گا بلکہ اس وقت صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جب وہ ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندوں کے کوڈ کو موصول کرنے سے قاصر ہوں گے۔

یہ نیا فیچر بیٹا ورژن میں واٹس ایپ کے اکاؤنٹ سیکشن میں دیا گیا ہے۔ای میل ویری فکیشن فیچر اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جب آپ کسی ایسی جگہ نئی ڈیوائس پر واٹس ایپ اکاؤنٹ پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے جہاں موبائل نیٹ ورک دستیاب نہیں ہوگا یا کسی نئے فون میں سم لگائے بغیر اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔

اس فیچر پر واٹس ایپ کی جانب سے کئی ماہ سے کام کیا جارہا ہے اور اب یہ بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ نے حالیہ مہینوں میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

8 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

13 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

24 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

30 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

41 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

47 mins ago