غریب کا جینا مزید محال!بجلی صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیپرا کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست موصل۔ بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کو سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ایک ماہ کیلئے 2روپے7پیسے مہنگی کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ڈیزل سے 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے موصول درخواست پر30 ستمبرکوسماعت ہو گی۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔واضح رہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

Recent Posts

دستارچند گز کا کپڑا ہر گز نہیں، ذمہ داری، تحفظ وسلامتی کی علامت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبے کے قومی قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ دستارچند گز…

2 mins ago

بلاول کا دورہ بلوچستان ، بےروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے مختص

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے…

13 mins ago

گاڑی چوری کی روک تھام، حب میں کراچی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کرنیکا فیصلہ

حب(قدرت روزنامہ)کراچی سے گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع حب کے مختلف پولیس…

49 mins ago

پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی…

53 mins ago

ایچ آئی وی مریضوں کے علاج میں درپیش مسائل حل کیے جائیں، ایڈز نیٹ ورک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آئی وی ایڈز نیٹ ورک بلوچستان کے ارکان نے ایچ آئی وی ایڈزکے…

60 mins ago

رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی عدم تکمیل پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ نے کرپشن اور کرپٹ افراد…

1 hour ago