خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل گیا ، 16 افراد جاں بحق ، 328 متاثر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں خناق کا مرض پھیل جانے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اب تک 328 افراد بیماری سے متاثر ہو چکے ہیں۔
متاثرہ افراد میں 6 ماہ کے بچوں سے لے کر 68 سال تک کی عمر کے افراد شامل ہیں، تاہم محکمہ صحت کے پاس خناق سے متاثرہ افراد کے لئے انٹی ڈفتھیریا سیرم بھی موجود نہیں، جس کی وجہ سے صورت حال مزید تشویشناک ہو گئی ہے۔اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بھی اے ڈی سی کی عدم دستیابی سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے 28 اضلاع سے خناق کے متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور، کوہاٹ، کرک، خیبر اور چارسدہ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف پشاور سے 68 کیسز سامنے آئے ہیں، بچوں کی مکمل ویکسینیشن سے مرض سے بچائو ممکن ہے۔
ای پی آئی پروگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے میں بچوں کی الیکٹرانک ایمونائزیشن رجسٹری پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔

Recent Posts

نوبزادہ لشکری رئیسانی کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات ،ابراہیم رئیسی کے انتقال پر اظہار افسوس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی قیادت میں وفد…

4 mins ago

پریس کلب کوئٹہ کی تالا بندی، سنجاوی بغا میں پشتونوں کی ٹرکوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں سنجاوی بغا…

17 mins ago

بلوچستان کے ساحل وسائل کی تحفظ کو قومی فریضہ سمجھتے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں پارٹی…

23 mins ago

تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت، گودار شپ یارڈ سے متعلق میرٹ پر فیصلہ کریں گے، وزیر اعلیٰ بلو چستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بدھ کے روز یہاں گودار شپ یارڈ…

40 mins ago

وقت آپہنچا ہے کہ تمام نو منتخب عوامی نمائندوں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کریں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وقت آپہنچا ہے کہ…

43 mins ago

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش کو دو سال مکمل

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا کی بندش کو دو سال مکمل…

59 mins ago