تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ، تحفظات سے آگاہ کیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے تحریکِ انصاف کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ۔ وفد میں بابر اعوان اور بیرسٹر گوہر شامل تھے۔
‏پی ٹی آئی کے وکلاء نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے الیکشن کمشنر کو انتخابی مہم میں رکاوٹوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
پی ٹی آئی ٹیم نے نگران حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا معاملہ بھی اٹھایا۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور مکمل با اختیار ہے، چیف الیکشن کمشنر کو صدر سے بھی ملنا چاہیئے تھا۔ ہماری بات تحمل سے سنی گئی، یہ تاثرغلط ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف سے نارواسلوک رکھتا ہے۔

Recent Posts

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

51 mins ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 hour ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 hour ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 hour ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 hours ago

سعودی اتھارٹی نے حج سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے

ریاض (قدرت روزنامہ) دنیابھر سے 18لاکھ 33ہزار 164عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، ان…

2 hours ago