’’سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف۔۔۔۔‘ نواز شریف پھٹ پڑے،ناقابلِ یقین الزامات عائد کر دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اس لیے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔نوازشریف نے کہا سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے۔ یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے۔ بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس قائد مسلم لیگ محمد نواز شریف اور صد محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ لاہور،راولپنڈی اور گوجرنوالہ خاص طور سے ہمیشہ سے مسلم لیگ(ن) کے گڑھ رہے ہیں لیکن یہاں کے نتائج بہت مایوس کن رہے ہیں۔ ہم کو تنظیم کو مضبوط اور طاقتور کرنا ہے۔حمزہ شہباز اور مریم نواز باقی عہدیداروں کے ساتھ ملکر اس تنظیم سازی کی نگرانی کریں۔جن لوگوں کو عہدیدار بنایا جائے ان سے ملاقاتیں کریں۔

ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی اس لیے عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔نوازشریف نے کہا سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے۔ یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے۔ بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے۔ مالم جبہ،بی آر ٹی،بلین ٹری اور علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے؟۔ ہمارا مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں۔ یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا۔ آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے۔جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Recent Posts

بلوچستان کے کوہ سلیمان کے علاقے میں معدنیات کے نئے ذخائر کی تلاش شروع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت نے سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد…

7 mins ago

اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کرینگے، این ایف سی ایوارڈ صوبوں کا بنیادی حق ہے، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

دستارچند گز کا کپڑا ہر گز نہیں، ذمہ داری، تحفظ وسلامتی کی علامت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبے کے قومی قبائلی معتبرین اور سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ دستارچند گز…

23 mins ago

بلاول کا دورہ بلوچستان ، بےروزگار گریجویٹس کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کیلئے چار ارب روپے مختص

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے…

34 mins ago

گاڑی چوری کی روک تھام، حب میں کراچی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کرنیکا فیصلہ

حب(قدرت روزنامہ)کراچی سے گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع حب کے مختلف پولیس…

1 hour ago

پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی…

1 hour ago