سونا مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں مزید 200 روپے کا اضافہ ہو اہے . .


تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ ہو گئی ہے .
دوسری جانب پاکستان میں روئی کی قیمت میں بھی 200 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فی من کی ایکس جن قیمت 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے . یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 287.50 روپے پر برقرار ہے .
انٹر نیشنل مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کمی کے بعد 81 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے جبکہ ٹریڈنگ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 77 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہاہے .

. .

متعلقہ خبریں