فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دھوکہ دہی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں پیش کردیا گیا، فواد چودھری کو عدالت میں تھانہ آبپارہ میں درج فراڈ مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔
فواد چودھری نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ وقت دیاجائے، وکلا سے مشاورت کرنی ہے۔ وکیل صفائی قمر عنایت نے عدالت سے کہا کہ ہتھکڑی کھولنے کیلئے کل بھی کہا تھا لیکن کچھ نہیں ہوا، آج کردیں، عدالت نے فواد چودھری کے ایک ہاتھ کی ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔
کمرہ عدالت میں فواد چودھری کی وکلا اور اہل خانہ سے مشاورت ہوئی، فواد چودھری کے وکیل نے کہاکہ فیصل چودھری ایڈووکیٹ سے مشاورت کرناہے، فیصل چودھری ہائیکورٹ سے آرہے ہیں، تھوڑا وقت دیا جائے، فواد چودھری خود دلائل دینا چاہتے ہیں،اس لیے فیصل چودھری سے مشاورت کریں گے۔
جس پر عدالت نے کہاکہ وکیل صفائی رش بن گیاہے، جلدی کریں، اگر کہتے ہیں تو سب کو باہر نکال دیتا ہوں جس پر وکیل صفائی نے کہاکہ باہر کا کوئی آدمی نہیں، ہم وکلا، فیملی اور میڈیا والے ہیں جس پر سماعت میں 15منٹ کا وقفہ کردیا گیا۔
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت پر فواد چودھری روسٹرم پر آگئے، فواد چودھری نے کہا کہ کیس پڑھ رہاتھا، ابھی تک مدعی سامنے نہیں آیا، اگر ڈرایا گیا تو وہ پولیس گارڈز ہوں گے، میرا تعلق نہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اگر ریکوری کرناہے تو پانچ سات ہزار روپے لے لیں، آپ کا آرڈر دیکھا اچھا تھا، یہی کہنا چاہتا ہوں، جس پر عدالت نے استفسار کیاکہ اور کچھ کہناہے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا کہ اور مزید کچھ نہیں کہنا۔
عدالت نے کہاکہ مزید جسمانی ریمانڈہوگا یا جوڈیشل جائے گا، فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، دس منٹ میں فیصلہ سنا دیں گے۔ بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کوجوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

محسن نقوی آئرلینڈ پہنچ گئے

آئرلینڈ (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئے۔چیئرمین…

19 mins ago

لاہور میں شدید گرمی، چلڈرن ہسپتال میں اے سی بند،بچے گرمی سے تلملااٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب میں بچوں کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کا ایئر کنڈیشننگ سسٹم…

20 mins ago

9 مئی جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے آئین اور قوانین میں ترامیم کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9؍ مئی کے حوالے سے جمعرات کو شہباز شریف کابینہ…

25 mins ago

فرحان سعید کو کس چیز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، عروہ حسین نے بتادیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبصورت اور ہردلعزیز فنکار جوڑی عروہ حسین اور…

32 mins ago

سلمان خان کی پریشانی ختم، نئی فلم کیلئے ’ہیروئن‘ ڈھونڈلی

  ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وُڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم…

33 mins ago

حیدر آباد؛ ریلوے ٹریک پر علی الصبح زوردار دھماکا

حیدر آباد(قدرت روزنامہ) ریلوے ٹریک پر علی الصبح زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز…

44 mins ago