قومی ٹیم کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی دو ممکنہ صورتیں سامنے آگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اںٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان کی آسٹریلیا سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے دو صورتیں سامنے آگئیں۔
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا گروپ اسٹیج دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے چوتھی ٹیم کا فیصلہ کرنے میں اب بھی اگر مگر کی صورتحال جاری ہے۔
ون ڈے ورلڈکپ میں بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل پوائنٹس ٹیبل کی دوسری (جنوبی افریقہ) اور تیسری ٹیم (آسٹریلیا) کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پہلے سیمی میں بھارت کو اپنی مخالف ٹیم کا نام جاننے کیلئے 11 نومبر کا انتظار کرنا ہوگا۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں ورلڈکپ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں۔
قومی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے دو ممکنہ صورتیں سامنے آئی ہیں۔ اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو کل کے میچ میں شکست دے دیتا ہے یا واش آوٹ کے باعث میچ مکمل نہ ہوا تو پاکستان انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔
دوسری صورت میں اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کیخلاف کامیاب ہوجاتا ہے تو پھر پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف میچ 130 رنز سے جیتنا ہوگا۔ صرف یہی نہیں پاکستان کو یہ بھی ذہن میں رکھنا ہوگا کہ کیویز نے کتنے مارجن سے مخالف ٹیم کو شکست دی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں گندم کی خریداری سے متعلق ایپ متعارف، وزیر خوراک

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر خوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کی…

15 mins ago

کسی کے پیسے ہڑپ کرلیں گے تو کون بھروسہ کرے گا؟ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کی جانب سے دوا ساز کمپنی کو واجبات ادا نہ کرنے…

31 mins ago

پنجاب میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کیلئے کریک ڈائون لیکن سب سے زیادہ نادہندہ گاڑیاں کس کی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں ان دنوں ٹوکن ٹیکس…

39 mins ago

جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ) جنوبی وزیرستان میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں خواتین…

45 mins ago

نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت فراہم کردی، جس کے تحت…

59 mins ago

انڈونیشیا میں سعودی نوجوان کی اپنی ملازمہ کی شادی میں شرکت، قیمتی تحائف دیئے، بہترین مثال قائم

جکارتہ (قدرت روزنامہ)سعودی نوجوان نے اپنی انڈونیشین گھریلو ملازمہ کی شادی میں شرکت کر کے…

1 hour ago