یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا 60 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 60 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے .
کارپوریشن نے چینی کی خریداری کیلئے ٹینڈرجاری کردیا ہے، لفافہ بند بولیاں 20 نومبرکوطلب کرلی ہیں اور اسی روزہی کھولی جائیں گی .


ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورزکے مطابق دستیابی یقینی بنانے کیلئے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا .
اسٹاک ختم ہونے سے پہلے چینی خریدنے کا پلان ہے،گزشتہ ماہ یوٹیلیٹی اسٹورزنے 20 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدی تھی .
اخراجات ملاکر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریبا150 روپے میں پڑی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورزکو 135روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے کم سےکم بولی ملی تھی .
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بروقت خریداری نہ کرنے کے باعث دو مرتبہ چینی کا بحران پیدا ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں