معمولی سے تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں ۔۔ن لیگ کے سینئر رہنما کے دوبیٹے سمیت 9افراد قتل، واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں
جہاں جنازے کے دوران نو افراد کی جان لے لی گئی . . واقعے کی تفصیلات آج سامنےآگئیں ہیں . جس کے مطابق لوئر دیر کے نواحی علاقے طور منگ درہ میں جنازے پر فا ئر نگ کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور12ز خمی ہوئے . جاں بحق ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنما ملک جہانزیب کے دو بیٹے بھی شامل ہیں . نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق پولیس کے مطابق نماز جنازہ کے دوران دو فریقوں میں زمین کے تنازعہ پر فا ئر نگ ہوئی جس کے نتیجے میں9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے . واقعے میں 12 افراد ز خمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا تھا . جس میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائے جاتی ہے . .