حکومت نے 3بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت صنعت و پیداوار نے 3 بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس بحال کردیئے .

"جیو نیوز" کے مطابق کار مینوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کیے گئے ہیں، ان کمپنیوں سے 31 دسمبر تک بزنس پلان طلب کرلیا گیا ہے .

ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی ایکسپورٹ، لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کی گئی تھی . کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی پیداوار نہیں بڑھائی . کار ساز کمپنیوں نے 2 فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کی . کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں .

خیال رہے کہ نگراں وفاقی حکومت نے کار مینوفیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 3 بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس گزشتہ ماہ ہی معطل کیے تھے .

. .

متعلقہ خبریں