اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کے دوروں کی منسوخی سے PTV کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ۔ دونوں بورڈزکے خلاف قانونی کارروائی کیلئے وکلاء سے مشورہ کریں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ایک مخصوص بین القوامی لابی مصروف عمل ہے لیکن ہمیں جھکانے کی خواہش رکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ یہ غلط فہمی جلد دور کر لیں۔ واضح رہے کہ پہلے نیوزی لینڈ نے عین اس وقت پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا جب دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ شروع ہونے میں 2 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا تھا جب کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔
ہوبارٹ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان محمد رضوان کو آرام…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے معاملہ پر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…
سڈنی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے…
لندن (قدرت روزنامہ) لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف…