علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ اپنے کلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا،نگران وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سیپیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ اپنے کلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا ہے اور ان کی شاعری میں اجتماعیت کا عنصر غالب نظر آتا ہے . انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو ان کے اسلاف کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے اور ان کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا ہے .

نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری سے اس تاثر کو فروغ دیا کہ مسلمان ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں ،ان کا طرز رہن سہن اور مذہبی عبادات برصغیر کی دیگر قوموں سے یکسر مختلف ہیں . انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے علامہ محمد اقبال کی ان تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے لیے جداگانہ مملکت کے حصول کے خواب کو عملی جامہ پہنایا . نگراں وزیراعلی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو بھی علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں اور لیاقتوں کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے . اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام فوج اور اپنی سکیورٹی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جنہوں نے پاکستان میں دائمی امن اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے .

. .

متعلقہ خبریں