علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ اپنے کلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا،نگران وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سیپیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ اپنے کلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا ہے اور ان کی شاعری میں اجتماعیت کا عنصر غالب نظر آتا ہے۔انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو ان کے اسلاف کے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے اور ان کی مکمل پیروی کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا ہے۔نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری سے اس تاثر کو فروغ دیا کہ مسلمان ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں ،ان کا طرز رہن سہن اور مذہبی عبادات برصغیر کی دیگر قوموں سے یکسر مختلف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر نے علامہ محمد اقبال کی ان تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے لیے جداگانہ مملکت کے حصول کے خواب کو عملی جامہ پہنایا ۔نگراں وزیراعلی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو بھی علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں اور لیاقتوں کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام فوج اور اپنی سکیورٹی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جنہوں نے پاکستان میں دائمی امن اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

9 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

9 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

9 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

9 hours ago