کیسکوکی کارروائی ،دشت ،جھل مگسی ،زیارت ،ہرنائی تربت سے نادہندگان اورغیرقانونی 17ٹرانسفارمرز اتاردئیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی( کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیںنادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاںجاری ہے اس سلسلے میں بدھ کے روزبھی کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران دشت کے علاقہ سے 4غیر قانونی ٹرانسفارمراُتارکر قبضہ میں لئے گئے ۔اس کے علاوہ کوئٹہ شہرمیںرئیسانی روڈ، مشن روڈ، سرکی روڈ، مشرقی بائی پاس ،گلشن حبیب،جائنٹ روڈ،نواںکلی، طوغی روڈ اورپشتون درہ کے علاقوں سے شنٹ اور ٹیمپرنگ والے 79میٹروں کو اُتاردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 81کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر صارفین شامل ہیں۔اس کے علاوہ کیسکوسریاب ڈویژن کی کارروائی کے دروان بائی پاس پر ہاشمی اسٹور کے میٹر کو چیکنگ کیاگیا جوکہ بجلی کے غیر قانونی استعمال کرنے میں ملوث پایاگیا جس پر جرمانہ عائد کرکے 6لاکھ50ہزار روپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کرلئے گئے۔کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں92لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںسے ڈٹیکشن کی مدمیںبھی تقریباً24لاکھ 50ہزارروپے وصول کرلئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران زیارت اور ہرنائی سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتارنے کے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 47کنکشنزبلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے، نیز سرکل کے مختلف علاقوںمیں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں23لاکھ رروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ایک لاکھ 70ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیںبھی وصول کئے گئے ۔اسی طرح خضدارسرکل کی ٹیموںنے بھی کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوںسے نادہندگان کے78کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیزکارروائی کے دوران کردگاپ کے علاقہ سے ایک ٹرانسفارمرعدم ادائیگی پراُتاردئیے گئے۔ اس کے علاوہ کیسکو ٹیموںنے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں23لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں5 لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران جھل مگسی کے علاقہ سے 4غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے اوراس دوران54نادہندگان کے کنکشنزبلوںکی عدم ادائیگی پر منقطع کرکے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں32لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں2لاکھ 90ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے علی زئی کے علاقہ سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے جبکہ اس دوران63نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں ، نیز کیسکوٹیموںنے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں31لاکھ روپے ریکوری کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ روپے وصول کئے گئے ۔اسی طرح مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموںنے کارروائی کرتے ہوئے تربت شہر سے نادہندگان کے2 ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردنے کے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے38کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے ،کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں22 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 90ہزارروپے بھی وصول کئے گئے ۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروںاورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوںکی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریںاوربجلی چوروںکے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں ۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیںعلاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

9 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

9 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

9 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

9 hours ago