کھیرے، ادرک، لیموں سے بنی اسموتھی کے صحت پر جادوئی اثرات

(قدرت روزنامہ)طبی ماہرین کی جانب سے قدرتی اجزاء اور غذائیں ہمیشہ ہی سے انسانی جسم اور اس کے نظام کے لیے بہترین قرار دی جاتی ہیں جن کے استعمال سے بیش بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

غذائی ماہرین کی جانب سے صحت سے متعلق پیش آنے والے متعدد مسائل کے حل کے لیے ادرک، لیموں، کھیرے اور پودینے کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے اور اگر اِن کا استعمال ایک ساتھ اسموتھی کی شکل میں کر لیا جائے تو سو بیماریوں کی جڑ موٹاپے سے بھی دنوں میں جان چھوٹ جاتی ہے اور انسان خود کو تروتازہ اور ہلکا محسوس کرتا ہے۔

ادرک کو اینٹی آکسیڈنٹ کی بھر پور مقدار رکھنے کے سبب سپر فوڈ کا درجہ بھی حاصل ہے، غذائی ماہرین کے مطابق اگر ادرک کھیرے، پودینے کے پتوں اور لیموں کی اسموتھی بنا کر لگاتار ایک مہینہ استعمال کر لی جائے تو جسم میں موجود اضافی چربی خصوصاً پیٹ کی چربی گھُل جاتی ہے اور توند میں واضح کمی آتی ہے، جیب پر ہلکی اور نتائج پر بھاری یہ اسموتھی صحت بہتر بنانے اور جسم سے مضر صحت مادوں کے صفائے کے لیے بھی نہایت موزوں ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق اگر ورزش کیے بغیر وزن میں کمی اور پیٹ اندر کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مرغن اور پروسیسڈ غذاؤں سے اجتناب کریں، گھر کے کھانے کا استعمال اور زیادہ سے زیادہ پانی اگر روٹین میں شامل کر لیا جائے تو با آسانی موٹاپے سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے جبکہ مندرجہ ذیل بتائی گئی اسموتھی وزن میں کمی کے سفر میں سونے پر سہاگہ ثابت ہوتی ہے۔

کھیرے، ادرک ، لیموں اور پودینے سے اسموتھی بنانے کا طریقہ :

ایک عدد کھیرا کٹا ہوا، ایک عدد لیموں کا رس، ایک انچ کا ٹکڑا ادرک اور 8 سے 10 پودینے کی صاف دھلی ہوئی پتیاں لے لیں( پودینے کی ٹہنیاں استعمال کرنے سے گریز کریں)۔

اب ان سب اجزاء کو ایک گلاس پانی کے ساتھ خوب اچھی طرح پیس لیں اور رات سونے سے قبل اسے پی لیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اسموتھی مہینے کے اندر اندر حیرت انگیز نتائج فراہم کرتی ہے اور توند میں واضح کمی کا سبب بنتی ہے ۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

5 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

6 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

15 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

22 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

24 mins ago

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

46 mins ago