9مئی ٹولے کو مائنس کرکے پی ٹی آئی سے بات کیلیے تیار ہیں، رانا ثناء


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 9مئی کا ٹولے کو نکال کر پی ٹی آئی سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
میڈٰیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فرح بی بی کرپشن دو جمع دو والا معاملہ ہے پہلے بھی ثبوت عوام کے سامنے رکھے، 60 ارب روپے کی رقم پاکستان بھجوائی اور پراپرٹی کی 7 ارب روپے 400 کنال کی تھی اس ثبوت کی کبھی تردید نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اونٹھنی کا دودھ دیں، شہد، ہرن یا دیسی مرغی دیں تو اس پر اعتراض نہیں، ہمارا یہ ظرف نہیں ان کی جیل میں ادویات و کھانا بند کر دیں، ہمارا پی ٹی آئی چیئرمین سے سوال ہے کہ وہ کہتے رہے جیل میں کوئی کلاس نہیں ہونی چاہیے بلکہ سب کلاس ختم کر دینی چاہیے لیکن عمران خان اڈیالہ جیل میں دیکھ لیں جو ان کے ساتھ سلوک ہوا وہی سلوک دوسروں کے ساتھ بھی ہوا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فرح گوگی کو بیرون ملک سے واپس لانے کا ملکی و غیر ملکی قانونی طریقہ کار ہے اس پر تحقیقاتی ادارے کام کر رہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی کے صدر شہباز شریف ہی ہیں اور نواز شریف پارٹی کے قائد ہیں، ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں ہوتا ہے، جنوبی پنجاب کا جائزہ لیا وہاں اچھی پوزیشن ہے نئے لوگ شامل ہو رہے ہیں تمام حلقوں سے تگڑے امیدوار کھڑے ہوں گے، ہمیں امیدواروں کی کمی نہیں ہے بلکہ چناؤ میں دشواری ہو رہی ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کا چوہدری شجاعت حسین سے جلد ملاقات کا امکان ہے، آصف علی زرداری کو اپنی پارٹی کا سربراہ ہوتے ہوئے حق حاصل ہے کہ لاہور کا وزیر اعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیر اعظم کے لیے راہ ہموار کریں، عوام الیکشن میں سندھ، لاہور یا کے پی کے حق میں کریں ہمیں قبول ہوگا، نوازشریف عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بھائی اور بے باک انسان ہیں وہ ن لیگ سے ناراض نہیں ہیں، شاہد خاقان عباسی پارٹی سے تعاون کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سچی بات یہ ہے کہ اور یہ بات کنفرم بھی نہیں کر رہا مجھے شک ہے کہ عمران خان کو جیل میں دوائی مل رہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

4 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

17 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

20 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

29 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

42 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

48 mins ago