کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز کے موقع پر ڈالر دس پیسے مہنگا ہوا لیکن کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک ہزار90 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 351 پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 54 ہزار 261 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…