دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر 80 سالہ پاکستانی شہری بیٹے کیخلاف عدالت پہنچ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری شادی نہیں کرنے دیتا، 80سالہ باپ نے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی نوعیت کا یہ منفرد مقدمہ سندھ کے ضلع جیکب آباد کے رہائشی منٹھار لاشاری کی طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں درج کرایا گیا ہے .


اپنی درخواست میں منٹھار لاشاری کی طرف سے کہا گیا کہ عمر کے اس آخری حصے میں جیون ساتھی کے بغیر زندہ رہنا انتہائی کٹھن ہے اور میں شدید تنہائی کا شکار ہوں .
شادی کرنے سے مجھے ذہنی سکون میسر آئے گا اور جذباتی سپورٹ بھی ملے گی تاہم میرا بیٹا مجھے شادی نہیں کرنے دیتا .
رپورٹ کے مطابق اس مقدمے کی جلد سماعت ہو گی جس میں بیٹے سے اس حوالے سے جواب طلبی کی جائے گی اور اس عمر میں باپ کی دیکھ بھال کے متعلق بھی اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی . اندراج مقدمہ کے بعد منٹھار لاشاری کے بیٹے کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں