ورلڈکپ، بھارت کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں مودی کا فائنل دیکھنے کا امکان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کا 13 واں ایڈیشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں .
بھارت کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ کا جادو پوری دنیا میں سر چڑھ کر بول رہا ہے .

ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب میگا ایونٹ کی میزبانی صرف بھارت کے حق میں آئی ہے . بھارت اس سے پہلے 2011 ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کرچکا ہے .
اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے ‘دی اکانومسٹ’ کے مطابق بھارتی ٹیم اگر ورلڈکپ فائنل تک رسائی حاصل کرلیتی ہے تو بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ہر حال میں فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے .
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے ساتھ ساتھ بھارتی کرکٹ بورڈ کا بڑا نام اور بھارتی وزیر داخلہ اَمت شاہ اور انکے بیٹے جے شاہ کی بھی فائنل میں شرکت یقینی ہے .
خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 کا فائنل احمد آباد میں موجود دنیا کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ میں 19 نومبر کو کھیلا جائے گا .
یہ بھی ذہن میں رہے کہ اس کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے بھارت کو 22 ہزار کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے . 2019 کی 552 ملین ویورشپ کو دیکھتے ہوئے اس بار ٹی وی اور دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اس سے بھی زیادہ ویورشپ ہوسکتی ہے جس سے 10 سے 12 ہزار کروڑ ریونیو جمع ہونے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں