اکتوبر میں ترسیلات زر میں 11.5 فیصد اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک نے اووسیز پاکستانیوں کی جانب سے اکتوبر کے مہینے میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے بارے میں تفصیلات جاری کر دی ہیں .
مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر میں اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر ملک بھیجیں،ترسیلات زر میں ماہ بماہ بنیاد پر 11.5 فیصداضافہ ہوا .


اسٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے .
مالی سال 24 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم پاکستان آئی،اکتوبر میں ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اورامریکا سے موصول ہوئیں .

. .

متعلقہ خبریں