(قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ بورڈ کی جانب سے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر قومی کرکٹرز بھی سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے اپنے غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’یہ ا یک انتہائی افسوسناک خبر ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی دورہ ختم کردیا۔‘
ہر ملک میں ہی کھیل کو دہشت گردی نے متاثر کیا ہے، وسیم اکرم
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کاش کہ دنیا پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ کیلئے جذبہ اور محبت دیکھ سکے ، ہم آگے بڑھتے رہیں گے، پاکستان زندہ باد۔
شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ پاکستان کرکٹ کے لیے یہ افسوسناک خبر ہے ،لیکن ہمیں مضبوط رہنا ہوگا، ہم دوبارہ واپس آئیں گے ۔‘
شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کو ماضی یاد دلا دیا
کامران اکمل نے لکھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ انتہائی مایوس کُن ہے، لیکن یہ سب نیوزی لینڈ کا کِیا دھرا جس کے نتائج آج ہم بھگت رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس بالکل الفاظ نہیں ہیں،کبھی نہ بھولیں کہ پاکستان کرکٹ زندہ رہے گی ، یہ ناصرف زندہ رہے گی بلکہ پھلے پھولے گی، پاکستان اور پاکستان کے لوگ کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔‘
فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ورلڈ کپ جیتنے کا وقت ہے،اب وقت آگیا ہے کہ پی ایس ایل کا سب سے بڑا سیزن پاکستان میں ہو۔‘
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ طور پر دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان بھی ختم کردیے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…