بلوچستان اپنے قدرتی اور معدنی وسائل، طویل ساحلی پٹی اور جغرافیائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں بینکنگ سیکٹر معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے، عورتوں کی معاشی پوزیشن مستحکم بنانے، نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے اور آسان قسطوں پر قرضے فراہم کر کے چھوٹے کاروبار اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے. انہوں نے توقع ظاہر کی کہ بینکنگ سیکٹر صوبے میں اپنی فعالیت بڑھانے اور دائرہ کار کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ صوبے میں سرمایہ کاری لانے میں فعال کردار ادا کریگا. ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں بینک الفلاح کی ریٹیل بینکنگ گروپ ہیڈ مہرین احمد کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان اپنے قدرتی اور معدنی وسائل، طویل ساحلی پٹی اور جغرافیائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے آج دنیا کی نظریں بلوچستان پر لگی ہوئی ہے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے نتیجے میں توقع ہے کہ بلوچستان بہت جلد نمایاں عالمی تجارتی مرکز کے طور پر ابھرے گا. یہاں سرمایہ کاری کے دستیاب منافع بخش مواقعوں سے بھرپور سرزمین سے استفادہ کر کے تمام قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار اور مالیاتی ادارے خود اپنے لیے بہترین راہ نکال سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ آج کے عہد میں ہیومن رسورس کی ترقی کو عمومی ترقی کے عمل میں کلیدی حیثیت حاصل ہے لیکن بروقت توجہ نہ دینے کے باعث ہم انسانی وساتل کو ترقی دینے میں دوسرے صوبوں سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں. مختلف ادارے اور خاص طور پر بینکنگ سیکٹر اس خلاء کو پُر کرنے اور انسانی وسائل کو وقت کے جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دینے میں تعاون فراہم کر سکتا ہے. اس سلسلے میں نوجوانوں کو فنی اور تیکنیکی تربیت فراہم کرنے، عصر حاضر کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کرنے اور انھیں چھوٹے کاروبار اور روزگار کی فراہمی کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جانے چاہیے.

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

5 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

6 hours ago