کسی پارٹی یا رہنمائ نے ملک و قوم کا نہیں سوچا ہر کوئی ایک دوسرے سے بد نیت ہے،صادق خان اچکزئی


پشاور(قدرت روزنامہ)حاجی صادق خان اچکزئی جو مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین ہیں ملکی سطح کے معروف سیاستدان اور نوجوان نسل کے مشہور و مقبول لیڈر ہیں ملک گیر دورے کے دوران گزشتہ روز پشاور آمد پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ دورہ پشاور کے موقع پر مجھے یہاں کی عوام نے بہت محبت دی،میرا بھر پور استقبال کیا گیا جس کا میں اہل پشاور کا شکر گزار ہوں اگرچہ میں بلوچستان سے تعلق رکھتا ہوں لیکن میں پشاور کو بھی اپنے گھر کی طرح سمجھتا ہوں،لوگ کہتے ہیں کہ میں پارٹی چیئرمین ہوں لیکن انہیں کہتا ہوں کہ میں صرف عہدے کے لحاظ سے پارٹی چیئرمین ہوں باقی میں بھی ان ہی کی طرح پارٹی کا ایک ادنیٰ کارکن ہوں یہ تحریک میں نے 2017 میں شروع کی،پھر 2021 میں اسے ملکی سطح پر وسیع کیا،مقصد صرف یہ تھا کہ ملک کے مظلوم عوام کی آواز بنوں اور جہاں تک ہو سکے ان کی داد رسی کر سکوں میں تقریبا تین ماہ سے گھر سے نکلا ہوا ہوں یہ تیسرا صوبہ جہاں کا میں دورہ کر رہا ہوں ،میں نے اس دوران تینوں صوبوں میں نوجوانوں کو مایوس دیکھا ہے کیونکہ ان کیلئے کوئی روزگار نہیں ہے اور نہ ہی ان کی کوئی لیڈر شپ ہے،اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو نوکری کیلئے در بدر پھرتا دیکھ کر سخت دکھ ہوتا ہے،ماں باپ بچوں پر لاکھوں روپے خرچ کرکے اسے اعلیٰ تعلیم یافتہ بناتے ہیں لیکن وہ تعلیم مکمل کرکے یا تو ریڑھی لگاتے ہیں یا کہیں سٹال لگائے بیٹھے ہوتے ہیں،نوجوانوں سمیت پوری قوم کو بھکاری بنادیا گیا ہے،قوم کو کبھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ،تو کبھی صحت کارڈ تو کبھی مختلف قسم کی روزگار سکیموں کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے،حالانکہ صحت،تعلیم،روزگار دینا حکومتوں کا کام ہے ہمارا منشور ہی یہ ہے کہ نوجوانوں سمیت قوم میں یہ شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ ان کارڈوں اور سکیموں کو چھوڑ کر اپنا حق پہچانیں اور حکمرانوں سے یہ حق حاصل کریں جگہ جگہ پر میری شمولیتی تقریب ہوئی ہیں میں ان سے مطمئین ہوں تاہم میری کوشش یہ ہے کہ میری پارٹی میں وہ لوگ شامل ہوں جو غریبوں کے ہمدرد اور ان کے دکھ درد کو سمجھ سکیں،پارٹی میں شامل ہونے والے ہرشخص کا پورا انٹرویو کرتا ہوں کہ یہ کارکن سیاست ،مذہب اور رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرسکتا ہے یا نہیں،کیونکہ ذاتی مفاد والے تو ہزاروں کارکن مجھے مل سکتے ہیں لیکن میں خود ایسے لوگوں کی پارٹی میں شمولیت پسند نہیں کرتا نوجوان نسل کا بہتر مستقبل میری ترجیح اس لئے ہے کہ یہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کی اہلیت رکھتے ہیں ان کو صرف لیڈر شپ کی ضرورت ہے،اگر میری پارٹی میں بھی کوئی ایسا نوجوان آ گیا جس میں مستقبل کی امید کی کوئی کرن ہو جو نوجوانوں سمیت قوم و ملک کو بحرانوں اور غربت سے نکال سکے،تو میں خود اسے پارٹی کی لیڈر شپ حوالے کروں گا،مجھے نوجوان نسل سے بڑی محبت ہے،اسی وجہ سے میں نے آج تک کسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھا سیاست عبادت ہے لیکن آج کل سیاست تجارت بن گئی ہے کسی پارٹی یا رہنما نے ملک و قوم کا نہیں سوچا ہر کوئی ایک دوسرے سے بد نیت ہے،بلکہ سیاست تو نفرت میں تبدیل ہو گئی ہے،ہر گھر میں مختلف پارٹیوں اور سیاست کے لوگ رہ رہے ہیں،اس لئے تمام سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ وہ ملک و قوم کا سوچیں کیونکہ انہوں نے یہی رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے،ہمارے بلوچستان میں بھی سرمایہ دار طبقے نے سیاست کو تقسیم کر دیا ہے،نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم کی بجائے بندوق تھما دی گئی ہے،اور یہی حال سارے ملک کا ہے،یہ مفاد پرست سیاستدان غریب عوام کے پیسوں پر عیاشی کررہے ہیں،اگر ہماری عوام اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرے تو ان مفاد پرستوں کو اپنی صفوں سے نکال سکتے ہیں آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لوں گا،جس جس حلقے میں امیدوار کھڑے کئے ان کی باقاعدہ چھان بین کی جائے گی،عوام سے رائے لی جائے گی،ملک بھر میں آئس نشے کی پھیلتی ہوئی لعنت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اداروں اور حکومت کو اپنااپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اس سلسلے میں تمام علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کی ہیں کہ سیاست سے بالا تر ہو کر اس لعنت کےخلاف آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ یہ لعنت ان کے گھروں تک پہنچ جائے گی،آخر میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عوام اپنے نمائندے منتخب کرتے وقت سوچ و بچار کا مظاہرہ کرے،بار بار ایک ہی مافیا سے دھوکہ نہ کھائیں جو ان کے مسائل حل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے اسے ہی منتخب کریں وہ چاہے میں ہوں یا کوئی اور ہو،

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago