خیبرپختون خواہ کے نگران وزیراعلیٰ انتقال کر گئے

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختون خواہ کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے .


گزشتہ روز وہ گھر میں موجود تھے کہ طبیعت خراب ہونے پر حیات آباد میں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ، انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا .

وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے اعظم خان کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے . اس سے قبل وزیراعلیٰ کی کئی بار طبیعت خراب ہو چکی ہے ، لیکن گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہوئی .

اعظم خان ہ نگران وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں ، سات آٹھ ماہ سے نگران وزیراعلیٰ کی خدمات انجام دے رہے تھے ،

. .

متعلقہ خبریں