ممتاز تاجر نصیب اللہ اچکزئی کےاغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے ممتاز تاجر پشتون خوا ملی عوامی پارٹی چمن کے ذمہ دار رکن نصیب اللہ اچکزئی کی گزشتہ روز اغوانما گرفتاری انہیں حبس بیجا میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت اور اسے قابل گرفت عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن شہریوں سیاسی کارکنوں کی اغوا نما گرفتاریاں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں آتا ہے نصیب اللہ اچکزئی پر اگر کوئی الزام ہے تو انہیں سول انتظامیہ /پولیس کے زریعے گرفتار اور عدالت میں پیش کیا جائے اس طرح کے ناروا عملیات کا نہ ماضی میں اور نہ اب مثبت اثرات مرتب ہو سکیں گے انہوں نے نصیب اللہ اچکزئی کی باعزت رہائی کا مطالبہ کیا

. .

متعلقہ خبریں