منگچر قبائلی تصادم میں 2 افراد قتل، دو زخمی: کوئٹہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق


منگچر، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)منگچر میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔ منگچر میں لانگو اور کلوئی رند قبائل کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سلیم اللہ لانگو، عبدالباسط کلوئی رند جاں بحق جبکہ فضل الرحمن کلوئی رند اور لانگو قبیلے کا ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ میں سریاب روڈ برمہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت فلک شیر ولد ظفر اقبال سکنہ منگچر سے ہوئی۔ لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

Recent Posts

میانوالی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ…

2 mins ago

پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،جنوبی افریقہ روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں…

9 mins ago

کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس…

13 mins ago

20کلو آٹے کا تھیلا 400روپے مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات پھر بڑھ گئیں 20کلو آٹے کا تھیلا مہنگا…

22 mins ago

سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی…

37 mins ago

مالی مدد کی اپیل، اکشے کمار نے معروف گلوکارہ کو 25 لاکھ بجھوا دیے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار اکشمے کمار نے بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ کی 25…

1 hour ago