انتخابات میں کامیاب ہوکر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے، رانا ثناء اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 2024 میں کامیاب ہو کر وفاق اور پنجاب میں اپنی حکومت بنائیں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن تھا جیسے روکا اور خوشحالی کے سفر کو روک کر ایک پروجیکٹ کو لانچ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا، فتنےکی ناکامی ملک کو بہت مہنگی پڑی ، نواز شریف نے ملک کو متعدد بار بحرانوں سے نکالا، 21 اکتوبر کے جلسے میں ملک بھر سے عوام نے بھرپور شرکت کی۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج عام آدمی کا جینا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے، ہم ایک، ایک ڈالر کے لئے آئی ایم ایف کی منت کر رہے ہیں، جی21 کو ہماری معیشت دستک دے رہی تھی جوکہ آج دنیا میں 47ویں نمبر ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر چکے ہیں، انتخابات میں کامیاب ہو کر وفاق اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے جس کے بعد مہنگائی ختم اور ڈالر کو واپس لائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف دوسرے صوبوں کے دورے شیڈول کر چکے، وہ آئندہ ہفتے بلوچستان جائیں گے جب کہ ہماری سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے پنجاب میں جاری ہیں اور ہمار ایک وفد مشاورت کے لئے سندھ گیا ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ سردار منصب ڈوگر دو بار ہمارے ایم این اے رہے، 2018 میں وہاں ٹکٹ کسی اور کو دی تھی، ناراضگی پیدا ہوئی لیکن ہم اس ناراضگی کو اس وقت دور نہیں کر سکے، ساتھ ہی کچھ امیدوار ہمارے سے الگ ہوکر آزاد الیکشن لڑے اس کی وجہ سے پارٹی کو کامیابی نا ملی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہا جا رہا تھا دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کیسے ختم ہوگی، گھمبیرمسائل کے حل کے لئے ہمارے پاس 5 سال کی مدت تھی مگر ہم نے 4 سال میں دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے دکھایا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بھی کہا جا رہا تھا ن لیگ مینار پاکستان گراؤنڈ نہیں بھر سکتی لیکن ہم نے مینار پاکستان گراؤنڈ ہی نہیں بلکہ لاہورکوبھرکے دکھایا۔

Recent Posts

موجودہ حکومت کی اسی سال تبدیلی : رہنما پیپلز پارٹی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے دعویٰ کیا ہے کہ…

10 mins ago

آن سکرین محبت کا اظہار، سونم باجوہ پاکستانی اداکار فواد خان کے ذکر پر شرما گئیں

چندی گڑھ (قدرت روزنامہ) بھارتی پنجاب فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ…

24 mins ago

کرن راؤ نے عامر خان کیساتھ پہلی ملاقات کا احوال سنا دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی معروف فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر کرن راؤ نے عامر خان…

30 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر کنفیوژن کیوں پیدا ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کنفیوژن پیدا ہونے…

49 mins ago

مصباح نے کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)سابق کپتان مصباح الحق نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلئے سب…

58 mins ago

عید الاضحی پر عوام زیادہ سے زیادہ کتنی چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عیدالاضحیٰ کو صرف 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں، اور پاکستانیوں کو…

2 hours ago