ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی حکام نے ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ہے .
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا گیاہے، ملکمیں 2 سے 11نومبر کے درمیان17ہزار 305غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے گئے .
رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں سے 10 ہزار 804 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 3 ہزار 890 سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2 ہزار 611 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے . اسی عرصہ کے دوران 626 افراد کو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا .
. .