بلوچستان کے ساحل پر27 فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی

پسنی (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحل پر 27 فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں پائی گئی ہے .

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بلوچستان عبدالرحیم بلوچ کے مطابق وہیل پسنی کے علاقے سربندن کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی .

وہیل کے جسم پر ماہی گیری کے جال کے نشانات پائےگئے ہیں، لگتا ہے وہیل کی ہلاکت جال میں پھنسنے سے ہوئی ہے .


مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا کہنا ہےکہ برائیڈز وہیل کی پاکستان میں موجودگی کئی مواقع پر رپورٹ ہوئی ہے . معظم خان کے مطابق حال ہی میں بحیرہ عرب سے برائیڈز نسل کے پھنسنےکی بڑی تعداد ریکارڈ کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں