میں ایک بہت ضروری اعلان کرنے جا رہی ہوں،اس سے آپ کو بہت تکلیف بھی ہو گی ، ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اہم بیان جاری کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق اینکر پرسن اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری طلاق کے حوالے سے افواہوں پر خاموشی توڑ دی اور ایک تفصیلی ویڈیو بیان جاری کردیا .

ریحام خان کا کہناتھا کہ میں اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ایک بہت ضروری اعلان کرنے جا رہی ہوں،اس اعلان کے بعد آپ میں سے کچھ لوگوں کو بہت تکلیف بھی ہوگی، کل رات سے ایک خبر گردش میں ہے اور مجھے متعدد فون کالز آئیں، اس موضوع پر سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ تھا ، بہت سے لوگ سوال جواب کر رہے تھے،میں سمجھتی ہوں کہ میں نے زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، بہت مشکل مراحل سے گزری ہوں،مجھے نہیں پتہ تھا کہ لوگوں کو میری اتنی فکر ہوگی،بڑا اچھا بھی لگتا ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں فکر مند ہے ، میری اپنی فیملی میں سے کسی نے مجھے فون نہیں کیا .

ریحام خان کا کہناتھا کہ کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک فیصلہ کیا ، یہ ایک مشکل فیصلہ تھالیکن اس وجہ سے سے کیا کہ میری زندگی میں بھی کوئی اس قسم کی کنسرن ہو . طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاقیں لوں، آپ سے مطلب؟ میں یہ بھی بتانا چاہوں گی کہاگر آپ اتنی توجہ اپنی ازدواجی زندگی پر دیتے، یا اپنے کرئیر پر دیتے، یا اپنے بچوں پر دیتے، یا اپنی بہن کی شادی پر دیتے تو کیا ہی مختلف منظر ہوتا‘ .

ویڈیو میں ریحام کے ساتھ ان کے شوہر مرزا بلال بھی موجود تھے جن کے ساتھ وہ گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، یہ ان کی تیسری شادی ہے . ان کے شوہر بلال مرزا نے کہا کہ ’میں ایک چیز جو نوٹ کی وہ یہ کہ یہ سب مغلظات کو کی گئیں ان کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے‘ . اگر چاہ رہے تھے کہ اس خبر کو پھیلا کر دوسری خبر کو چھپا لیں تو یہ ترکیب پرانی ہوچکی ہے . اُن کا مزید کہنا تھا کہ جو ٹوئٹس آپ کرتے ہیں انہیں تھوڑا سا تبدیل کرلیا کریں ورنہ پتا چل جاتا ہے کہ یہ کہیں سے آئے ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں