نوازشریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کوئٹہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے .


نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق نوازشریف کے دورہ بلوچستان کے دوران سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت متوقع ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اشتراک بھی متوقع ہے .

دو روز قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے حاجی لشکری رئیسانی کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، انہوں نے لاہور میں شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی جس میں میر ہمایوں کرد سمیت دیگر رہنما شامل تھے .

. .

متعلقہ خبریں