ٹک ٹاکر علیزہ سحر نے شادی کرلی

مظفرگڑھ (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوب وی لاگر علیزہ سحر نے غیراخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شادی کرلی ہے، علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی ہے . واضح رہے کہ علیزہ سحر کا شمار پاکستان کی معروف دیہاتی ٹک ٹاکرز اور وی لاگرز میں ہوتا ہے، وہ اپنی ویڈیوز میں گاوْں کے دیسی ماحول کو دکھاتی ہیں .

گزشتہ ماہ ٹک ٹاکر علیزہ سحر کی ایک نازیبا ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں وہ ایک شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کررہی تھیں، مذکورہ لیک ویڈیو کال میں علیزہ سحر اُس شخص کی نامناسب فرمائش پوری کرتی نظر آئیں . بعدازاں، ویڈیو کال پر موجود شخص نے علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کردی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہیں اور صارفین نے کہا کہ علیزہ سحر نے شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیو خود ہی لیک کی ہے .

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد علیزہ سحر کا بیان آیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اُن کی ویڈیو قطر میں مقیم ایک شخص نے لیک ہے، اُس شخص کا تعلق پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے ہے لیکن وہ اس وقت قطر میں مقیم ہے . وائرل ویڈیوز میں علیزہ سحر کو اپنے شوہر کے ہمراہ شادی ہال میں انٹری دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں بھی سامنے آرہی ہیں کہ علیزہ سحر نے شادی سے قبل دل محمد کمہار کے سامنے کچھ شرائط رکھیں جن کے ماننے کے بعد ہی اُن کی شادی ہوئی .

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں کے مطابق علیزہ سحر کی جانب سے رکھی گئی پہلی شرط یہ تھی کہ طلاق دینے پر شوہر دو کروڑ روپے جرمانہ ادا کرے گا، علیزہ اپنے والدین کے ساتھ رہیں گی اور وی لاگنگ کرتی رہیں گی اور اپنی کمائی صرف والدین کو دیں گی . دوسری جانب علیزہ سحر کی ویڈیو لیک کروانے والے کے خلاف اُن کے شوہر نے قانونی کارروائی کروانے کا وعدہ بھی کیا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں