سٹیٹ بنک کا شرح سود میں اضافہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج کریش کرگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)بینک دولت پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود میں25بیسس پوائنٹس سے شرح سود 7فیصد سے بڑھ کر7.25فیصد ہوجانے ،مہنگائی میں اضافے کے خدشات ،در آمدات میںاضافے اور جاری کھاتے کے بڑھتے ہوئے خسارے کو ملکی معیشت کیلئے تشویشناک قرار دیئے جانے کے بعد منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا بھٹہ بیٹھ گیا ،کے ایس ای100انڈیکس500پوائنٹس کم ہو گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46500پوائنٹس سے گھٹ کر 46000ہزار کی پست سطح پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے96ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے

سے گھٹ کر 79کھرب روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کے اثرات مرتب ہونے سے مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 46500،46400،46300،46200اور46100پوائنٹس کی 5بالائی حد سے نیچے گر گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں519.36پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس46528.21پوائنٹس سے کم ہو کر46008.85پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 243.05پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس18421.96پوائنٹس سے کم ہو کر14178.91پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31860.27پوائنٹس سے گھٹ کر31490.64پوائنٹس پرآگیا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں96ارب17کروڑ17لاکھ74ہزار44روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ80کھرب93ارب39کروڑ44لاکھ49ہزار629روپے سے گھٹ کر79کھرب97ارب 22کروڑ26لاکھ75ہزار585روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو12ارب روپے مالیت کے 32کروڑ58لاکھ82ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 8ارب روپے مالیت کے19کروڑ47لاکھ20ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر 519کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،398میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبا ر کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ81لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ64لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ2کروڑ14لاکھ ،بائکو پیٹرولیم 1کروڑ82لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ19لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں104.99روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 5910.00روپے ہو گئی اسی طرح40.10روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2438.08روپے ہو گئی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں41.00روپے کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1155.00روپے ہو گئی اسی طرح32.99روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت گھٹ کر480.01روپے پر آ گئی #/s#

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

5 hours ago