ورلڈکپ سے گرین شرٹس باہر، رمیز راجہ نے پی سی بی پر تنقید کے نشتر چلادیئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے ورلڈکپ 2023 سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر صحافیوں اور بورڈ پر تنقید کے نشتر چلادیئے، انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران بورڈ نے کپتان اور عہدیدار کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی، جنہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے! انہیں عہدے بانٹے جائیں گے تو ایسے نتیجے دیکھنے کو ملیں گے، ٹیم کی ناکامی کے بعد بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سابق کرکٹرز کا مجمع لگاکر پوچھیں گے آپ بتائیں کرکٹ کیسے ٹھیک ہوگی؟، کپتان بدلنے اور کوچنگ اسٹاف فارغ کرنا کوئی بہت بڑا کام نہیں .

اپنے چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی بال پر جب ہمارے گیندباز وکٹیں نہیں لیں گے تو بابراعظم کپتانی کیا کرے گا؟ بورڈ نے کچھ افراد کو فیورٹ بنایا ہوا ہے، جو پاکستان کرکٹ کا بیڑا غرق کررہے ہیں .

خیال رہے کہ عمران خان کے دور میں سابق چیئرمین رمیز راجا کو بورڈ کا عہدہ دیا گیا تھا جبکہ ایک میگا ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ میں وزیراعظم کی ہدایت نہ ماننے پر سرفراز احمد کو کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا بعدازاں انکی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں