20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 8 میں کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 29.86 فیصد رہی .
وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 23 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں .


ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے، آلو 4 ، لہسن 11 روپے سے زائد فی کلو، آٹے کا 20 کلو تھیلا 54 روپے ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 ، انڈے فی درجن 3 ، دال مسور ایک روپیہ 90 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی . چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں