نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا تقرر، جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہو گیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان مشاورت مکمل ہو گئی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نےجسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیاہے،جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نام پر اتفاق ہو گیا،سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کے درمیان ملاقات میں نام پر اتفاق کیاگیا،جسٹس (ر)ارشد حسین کا نام سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کی جانب سےتجویز کیا گیا تھا،جسٹس (ر)ارشد حسین کا تعلق ہزارہ ڈویژن سے ہے،نگران وزیراعلیٰ کے نام کی حتمی منظوری گورنر خیبرپختونخوا دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں