لاہور میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، دوسری کار میں بیٹھے 2 بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں رات گئے پیش آیا، رفاقت علی نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا، کہ تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے رفاقت کی بیوی رخسانہ، بیٹا حسنین، بہو عائشہ، داماد، نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے کم عمر ڈرائیور افنان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو گاڑی سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا، بچے نے تسلیم کیا تھا کہ گاڑی کو اس نے ٹکر ماری ہے لیکن پھر کسی کا فون سن کر بچہ اپنے بیان سے مکر گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسہ، انتظامیہ کا وقت ختم ہونے پر پولیس کو جلسہ گاہ خالی کرانے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وقت گزرنے کے باوجود جلسہ جاری ہے…

25 mins ago

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

36 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

59 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

1 hour ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

2 hours ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

2 hours ago