نگران وزیراعلیٰ کے نام سے میرا کوئی کام نہیں،گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ میرانگران وزیراعلیٰ کے نام سے کوئی کام نہیں .


پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ میں نے اختیارات لینے کی کوشش نہیں کی،میں نے نئے نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر فوری اقدامات کئے،ان کا کہناتھا کہ میرا نگران وزیراعلیٰ کے نام سے کوئی کام نہیں،جو بھی نام فائنل کیا ہے ٹھیک ہو گا .

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ کابینہ تحلیل ہو چکی ہے، نئی کابینہ بنائی جائے گی،نگران وزیراعلیٰ کیلئے مجھے سمری موصول ہو چکی ہے دستخط کر دوں گا، ان کا کہناتھا کہ اگر کوئی عدالت جانا چاہتا ہے تو اس میں ہماراکوئی عمل دخل نہیں .

. .

متعلقہ خبریں