سبی میں گیسٹرو کی وبا پھیلنے سے اموات 4 ہوگئیں، مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ، ایمر جنسی نافذ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع سبی میں گیسٹرو (ڈائیریا)کی وباء پھیل گئی،4افراد جاں بحق ہوگئے دوسری جانب سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کی ٹیمیں سبی میں گیسٹرو سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں بلاتعطل مصروف عمل ہیں، ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بمع ضروری ادویات اور ایمبولینسز کیکیسٹرو سے متاثرہ علاقے میں روانہ کردی۔سبی شہرمیں گیسٹرو(ڈائریا)نے اب تک چار جانیں لیں۔میڈیکل سپریڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر بابر شاہد کے مطابق یکم نومبر سے اب تک سینکڑوں بچے بوڑھے گیسٹرو(ڈائریا)کیمرض میں مبتلاہوئے ہیں گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہوتاجارہاہے,ہر پندرہ منٹ میں چار سے چھ مریض لائے جارہے ہیں ڈائریا(گیسٹرو)کے پھیلاو کی اصل وجوہات گندے پانی کا استعمال ہے ڈویڑنل ہیڈکوارٹراسپتال میں میں ڈائریا(گیسٹرو)کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہوئی ہے ڈائریا(گیسٹرو)سے بچنے کیلیے پانی ابال کراستعمال کریں دست یا الٹی کرنے کی صورت میں اپنے بچیکوفوری طورپرقریبی ہیلتھ سینٹر لے جائیں۔ گزشتہ روز سبی میں گیسٹرو کی وباء کے پھیلنے کی خبر ملتے ہی وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر صحت بلوچستان کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان نے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نور محمد قاضی کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمیں بمع ضروری ادویات اور ایمبولینسز کیکیسٹرو سے متاثرہ علاقے میں روانہ کردی۔ذرائع کے مطابق سبی میں گیسٹرو سے متاثرہ علاقوں میں اضافی ڈاکٹر طبی عملہ اور ضروری ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔ ضلع سبی کے علاقوں میں صاف پانی کی کمی کے باعث پیدا ہونے وبائی امراض کی روک تھام اور صورتحال کی بہتری کے سیکرٹری محکمہ پی ایچ ای کی معاونت سے اقدامات جاری ہے سبی کے ماہر امراض اطفال، دیگر شعبوں کے اسپشلسٹ ڈاکٹرز اور طبی عملہ سبی کے متاثرہ علاقے میں گیسٹرو سے متاثر افراد کے علاج و معالجہ میں مصروف عمل ہیں۔ سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ضلع سبی کے عوام کو بہترین طبی سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جارہا ہے ضلع سبی کے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وبا سے متاثرہ علاقوں میں معیاری و بہتر طبی خدمات کی فراہمی کا تسلسل جاری ہے اور علاقے میں وبائی امراض پر قابو پانے کے لیئے تمام وسائل برے کار لائے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

8 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

20 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

28 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

33 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

3 hours ago