باپ پارٹی کے باقیات چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے چکر میں ہے، نیشنل پارٹی


تربت(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے شاپک اور عمری کہن کے تنظیمی ذمہ داروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کھاکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی اور قومی ہے بلوچستان کے عوام کو اپنے سیاسی و قومی مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوت کے طور پر متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگا انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں عوام کی امید ہے جو قومی مفاہمتی پالیسی ڈاکٹر مالک بلوچ نے اختیار کی اس کی اب زیادہ ضرورت ہے انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کے کارکن پارٹی کو فعال و متحرک کرنے کے لیے اپنا قومی کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت تاریخ کی بدنام ترین اور کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی ہے اس دوران قومی دولت کو جس طرح لوٹا اور ضائع کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ علاقے میں ایک مخصوص ٹھیکیدار مافیا وجود میں لایا گیا جو قومی دولت پر ہاتھ صاف کررہا ہے تمام ترقیاتی فنڈز انھوں نے ھڑپ کردیے۔ زرعی اور حفاظتی بندات کے نام پر جو کرپشن کی گئی اس کی تحقیقات کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر قومی دولت کے ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا۔ انھوں نے کھاکہ باپ پارٹی کے باقیات چور دروازے سے اقتدار کے چکر میں ہیں اب یہ دروازے بند ہو چکے ہیں کسی کو بھی عوام کے حق رائے اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔ کارکن تنظیم کاری پر توجہ دیں اور پارٹی کے سیاسی پروگراموں میں بھرپور شرکت کریں۔ اجلاس میں شہرک تحصیل کے صدر حبیب محمد بلوچ، محمد جان رضا، چنگیز بلوچ، فدا جان بلیدی، واجہ محمد شریف، واجہ بلوچ خان، واجہ منظور احمد بلوچ ، واجہ احمد علی، واجہ حمزہ، واجہ حمید صاحب، واجہ غلام قادر، سرفراز دلمراد، واجہ حامد، ڈاکٹر نواز، ڈاکٹر جلال، ماسٹر ظفر بلوچ، خورشید احمد، کونسلر عیسی خان، کونسلر سہراب، واجہ عبدالقادر بلوچ ، برکت رضا اور دیگر بھی شریک تھے

Recent Posts

’شارک ٹینک پاکستان سے زیادہ بھارت میں دیکھا جائے گا‘، معروف ریئلٹی شو سے متعلق لوگ کیا کہہ رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک ایک بزنس ریئلٹی ٹی وی شو ہے جو 27 سے…

5 mins ago

’یہ مجھے جیل سے نہیں نکالیں گے‘، عمران خان نے اپنی بہن علیمہ خان کو جیل سے کیا اہم پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…

13 mins ago

ایکس پر ’بلاک‘ کی تعریف تبدیل، اب کیا ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…

19 mins ago

صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…

42 mins ago

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

2 hours ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

2 hours ago