گزشتہ پانچ سال میں پارٹی نے بلوچستان کے گمبھیر مسائل کو جس طرح اجاگر کیا اس کی مثال نہیں ملتی، بی این پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈو کیٹ کی زیر صدارت ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں موجود مرکزی کا بینہ اور اراکین سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں بلو چستان کی موجود ہ سیا سی صورتحال ، آنے والے انتخابات ، مرکزی سطح پر دورہ کمیٹیاں تشکیل دینے اور پارٹی کو متحرک اور فعال و مضبوط بنا نے کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کر نے کے حوالے سے زیر حاصل بحث و گفتگو اور حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس کی کارروائی پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے چلائی۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا مو سیٰ جان بلوچ، مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی، مرکزی فنانس سیکر ٹری اختر حسین لانگو، مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید دھوار ، سینٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے اراکین غلام نبی مری ، سابقہ وفا قی وزیر حاجی میر محمد ہاشم نو تیزئی ، جمیلہ بلوچ، آغا خالد شاہ دلسوز ، حاجی باسط لہڑی، چیئر مین واحد بلوچ، شمائلہ اسما عیل مینگل اور پروین لانگو نے شرکت کی ، اجلاس میں پارٹی کا رکنوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے جملہ توانائیوں کو آنے وانے انتخابات میں پارٹی کی کامیا بی کے لئے مرکوز رکھیں پارٹی کے اصولی موقف اور بیا نیے نے ثابت کیا ہے کہ پارٹی حقیقی معنوں میں بلو چ قوم اور بلو چستانی عوام کے سیا سی سماجی معاشی ،معاشرتی بنیا دی ،انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے قومی جمہو ری جدو جہد میں مصروف عمل ہیں یہاں کے عوام کی تر قی و خوشحالی اور پسماند گیوں سے نکالنے کے لئے عوام کی تائید و حمایت میں آنے والے الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ پارٹی نے گزشتہ 5سال میں بلو چستان کے جن گمبھیر مسائل کواجا گر کیا اسکی کوئی مثال موجود نہیں ہے اور نہ کوئی سیا سی طور پر پارٹی کی بیانیہ کے مقا بلہ کر سکتا ہے۔ اجلاس میں زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے 13نومبر کو بلو چستان بھر میں اپنے بنیا دی نکات اور مطالبات کے حصول کے لئے بیلچہ مارچ کی مکمل حمایت کر تے ہوئے پارٹی کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس میں بھر پور انداز میں اپنا کردار اداکریں کیونکہ آج بلو چستان کے زمیندار جن معاشی مسائل نا ن شبینہ کے محتاج اور واپڈا کے ناروا پالیسوں کا شکار ہیں ، اجلاس میں بلو چستان کے مختلف ڈویڑن میں مرکزی سطح کی دورہ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں رخشان ڈویڑن کے لئے پارٹی کے مرکزی پبلیکشن سیکر ٹری ڈاکٹر قدوس بلوچ کی سربراہی میں میر خور شید احمد جما لدینی ،حاجی محمد ہاشم نو تیزئی ، ثنائ بلوچ، بابورحیم مینگل، چیئر مین واحد بلوچ، قلات ڈویڑن کے لئے پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا مو سیٰ جان بلوچ کی سربراہی میں اختر حسین لانگو، ر? ف مینگل ، لعل جان بلوچ، ٹکری شفقت اللہ لانگواور چیئر مین آصف بلوچ، مکران ڈویڑن کے لئے پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کی سربراہی میں میر نذیربلوچ، ڈاکٹر غفور بلوچ، سید احسان شاہ، میر حمل کلمتی ، واجہ حمل بلوچ، نصیر آباد ڈویڑن کے لئے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی کی سربراہی میں میر نذیر احمد کھوسو، احمد نواز بلوچ، حاجی باسط لہڑی، سبی ڈویڑن کے لئے پارٹی کے مرکزی انفار میشن سیکر ٹری آغا حسن بلوچ کی سربراہی میں مرکزی پروفیشنل سیکر ٹری نذیربلوچ ، موسیٰ بلوچ ، یعقوب بلوچ ، ملک گامن خان مری شامل ہیں۔ جو 30نومبر تک اپنے دورے مکمل کر کے پارٹی کے سیکر ٹری جنرل کے پاس اپنی دورہ رپورٹ پیش کریں گے۔ پارٹی کے تمام اضلاع کے دوستوں کو ہدایت کی جا تی ہے کہ وہ مرکزی رہنما?ں کے دورے کو کامیاب بنا نے اور حتمی شکل دینے کے لئے فوری طورپر اپنے اجلاس طلب کر کے شیڈول کا اعلان کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 13نومبر کو کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف عوام دشمن ناروا پا لیسی کی مذمت کر تے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ گیس پر یشر کو فوری طور پر بحال کیا جائے ، پارٹی عوام دشمن ناروا پا لیسیوں کے خلاف کسی بھی صورت میں خا موشی اختیار نہیں کرے گی اور اپنے شہریوں کو مشکل حالات میں کسی بھی صورت میں تن وتنہائ نہیں چھوڑیں گے اورگیس پریشر کمی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف 17نومبر بروزجمعہ صبح 11بجے سوئی گیس کے دفتر سمنگلی روڈ کے سامنے احتجاجی مظاہر کیا جائے گا ، پارٹی کے تمام کارکناں اور عوام اس احتجاجی مظاہرے میں اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنا کر کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ ہو نے والی نا انصافیوں پر اپنا سیا سی اور جمہوری احتجاج ریکارڈ کروانے میں کر دار ادا کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ میں پارٹی کی سیا سی سر گرمیوں میں تیزی لا نے اور عوامی رابطہ مہم کو تیز کر نے کی خاطر 24نومبر کو بی این پی کوئٹہ کے ضلعی کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں پارٹی کو مزید فعال ،متحرک اور جنرل الیکشن کی تیاروں سے سلسلے میں رابطہ مہم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔اجلاس میں پارٹی کے آنے والے انتخابی منشور کے لئے پارٹی کے قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ملک نصیر احمد شاہوانی، شکیلہ نوید دھوار، غلام نبی مری ، آغا خالد شاہ دلسوزشامل ہیں جو انتخابی منشور کو حتمی شکیل دیں گے۔

Recent Posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2024 میں دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے، بلوم برگ

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان…

3 mins ago

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

17 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

48 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

50 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 hour ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

1 hour ago