صوبائی صدر کے ناروا رویے کی وجہ سے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، سلیم احمد کھوسہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر سلیم احمد خان کھوسہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ہمارے بلوچستان عوامی سے اختلافات ہونے کی وجہ سے ہم نے باپ پارٹی کو چھوڑ دیا تھا اور اسی دوران ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں دوستوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ جبکہ اس وقت ہم سٹنگ ایم پی اے تھے۔ ہم نے اپنی ایم پی اے شپ کی پرواہ کیئے بغیر پی پی پی میں اس لیئے شمولیت کی کہ ہم اس پارٹی میں رہ کراپنے صوبے اور حلقے کے عوام کی خدمت کر سکیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت باالخصوص صوبائی صدر نے ہمیں بہت مایوس کیا، موصوف ہمارے حلقے میں آکر ہمارے خلاف باتیں کرنے لگے جس سے مجھے اور میرے ساتھیوں کو دکھ ہوا۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر کے اس رویئے کیخلاف میرے ساتھیوں، علاقے کے معززین و معتبرین نے مجھے زور دیا کہ میں پارٹی کے صوبائی صدر کے اس رویئے کی وجہ سے پارٹی چھوڑ دوں۔ لہٰذا میں اپنے ساتھیوں کو مایوس نہیں کرسکتا اور میں پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ آنے والے کچھ دنوں میں اپنے ساتھیوں، معززین، معتبرین سے مشورہ کرکے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

Recent Posts

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

6 mins ago

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…

18 mins ago

16 برس کی عمر میں بے ہوش کرکے غیراخلاقی حرکت کی کوشش کی گئی، رشامی ڈیسائی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…

19 mins ago

متیھرا نے مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر رد عمل جاری کر دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…

21 mins ago

مصر: سالانہ 1 ارب روپے تنخواہ، بھر بھی کوئی ملازمت کا خواہشمند نہیں، آخر کیوں؟

مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…

31 mins ago

پنجاب حکومت کی خسارے کی خبروں کی تردید

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…

38 mins ago