بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کیلئے تیار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے، ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والا ٹورنامنٹ 19 نومبر کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔
5 اکتوبر سے بھارتی شہر احمد آباد میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کی رونقیں ختم ہونے میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔ جہاں سے اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا وہیں 19 نومبر کو میگا ایونٹ کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ شائقین کو اس ورلڈکپ کے بعد 2026 کا انتظار ہوگا جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے تمام ٹیمیں بھارت پہنچیں گی۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکا اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔
صرف یہی نہیں 2029 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھی بھارت کو سونپی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ون ڈے ورلڈکپ 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ میزبانی کیلئے بھارت کا نام سامنے آیا ہے۔
دوسری طرف آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے حق میں آئی ہے جبکہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

Recent Posts

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

7 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

10 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

18 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

19 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

24 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

28 mins ago